تھائی لینڈ میں سابقہ گرل فرینڈ کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والا شخص دھماکے میں خود ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ضلع تھا چنا (Tha Chana) میں ایک 35 سالہ شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھر پر دستی بم پھینک دیا،خاتون نے اس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے سے انکار کر دیا تھا مذکورہ شخص دھماکے میں وہ خود ہلاک ہو گیا جبکہ خاتون محفوظ رہی، واقعے میں چار دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

بنکاک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 25 مئی کو پیش آیا، پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت سوراپونگ تھونگناک کے طور پر ہوئی ہے، جو اپنی سابقہ محبوبہ کو منانے کے لیے اس کے گھر پہنچا تھا تاہم، خاتون نے اس سے دوبارہ تعلق جوڑنے سے انکار کر دیا تھا،انکار کے بعد سوراپونگ نے غصے میں آ کر قینچی سے خاتون پر حملے کی کوشش کی، لیکن راہگیروں نے مداخلت کر کے اسے روک دیا۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

اس کے بعد سوراپونگ اپنی گاڑی کی جانب گیا، جہاں سے اس نے ایک گرینیڈ بم نکالا اس کی پن کھینچی اور لوگوں کے ہجوم کی جانب پھینک دیا تاہم بم فوری طور پر نہیں پھٹا جب بم نہ پھٹا تو سوراپونگ نے اسے دوبارہ اٹھا کر پھینکنے کی کوشش کی، لیکن اسی دوران بم اس کے ہاتھ میں پھٹ گیا۔

دھماکے کی شدت سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب پولیس موقع پر پہنچی تو سوراپونگ خون میں لت پت زمین پر پڑا تھا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا،دھماکے میں دو مرد اور دو خواتین زخمی ہوئیں جنہیں شہر کے اسپتال منتقل کیا گیا سوراپونگ کی سابقہ گرل فرینڈ دھماکے سے پہلے اپنے گھر کے اندر چھپ گئی تھی جس کے باعث وہ محفوظ رہی، پولیس نے دھماکے میں مرنے والے شخص کی گاڑ ی سے 500 گرام میتھ ایمفیٹامین منشیات برآمد کیا،سوراپونگ 5 سال قبل بھی منشیات کے الزامات میں قید کاٹ چکا تھا۔

جارکھنڈ بھارت، یورینیم سے متاثرہ بیمار و معذور بھارتیوں کی حالت زار

Shares: