راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جس دوران آج تین اہم گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں۔

اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عدالت کے کمرۂ عدالت میں بانی تحریک انصاف عثمان ڈار، صداقت عباسی سمیت دیگر ملزمان بھی موجود تھے۔سماعت کے دوران کانسٹیبل ظفر قیوم، محرر تھانہ آر اے بازار محمد منشی اور محرر عمران کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ علاوہ ازیں مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد ریاض کی جزوی شہادت بھی عدالت میں ریکارڈ کی گئی۔عدالت نے مال مقدمہ بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا اور کیس کی مزید پیش رفت کے لیے طلبی نوٹس جاری کیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کی شہادتیں قلمبند کرنے کا حکم دیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی اگلی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس مقدمے میں اب تک مجموعی طور پر 31 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں .

Shares: