بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے ’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
بھارت کے شہر کانپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے دوران سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کیے ہیں،بھارت ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا،اس کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی،بھارت اب ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈرے گا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔
بھارت کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پاکستان کا سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر کا کھیل چلنے والا نہیں ہے دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔
واضح رہے کہ پہلگام حملہ کے بعد انڈیا نے اس کا الزام براہِ راست پاکستان پر عائد کیا اور اسی تناظر میں اس نے مئی کے اوئل میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے جس کے بعد دونوں ملکوں میں چار روز تک جنگی صورتحال رہی پاکستان نے جنگ بندی کے بعد انڈیا کو امن مذاکرات کی دعوت دی ہے تاہم انڈیا کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔