مشہور کینڈی برانڈ میں بھنگ کی آمیزش کا انکشاف ہوا ہے-
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی معروف ٹافیاں بنانے والی ہیریبو (Haribo) نے نیدرلینڈز میں اپنی مشہور ٹافیاں ہیپی کولا ایف!زز (Happy Cola F!ZZ) کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس منگوا لیا ہے، کیونکہ یہ انکشاف ہوا کہ کچھ پیکٹس میں بھنگ (cannabis) کے اجزاء شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کی فوڈ اینڈ کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی اتھارٹی (NVWA) کے مطابق بھنگ سے آلودہ ٹافیوں کو کھانے کے بعد بچوں سمیت کئی افراد کو چکر آنے اور دیگر طبی مسائل کی شکایات موصول ہوئی ہیں، یہ واپسی ان مصنوعات پر لاگو ہوتی ہے جن کا پروڈکشن کوڈ L341-4002307906 ہے، اور جن کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ جنوری 2026 ہےکمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ پیک واپس کرنے والوں کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔
عمران خان کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،وکیل نعیم پنجوتھا
این وی ڈبلیو اے کی ترجمان سعیدہ احیاد نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ مارکیٹ میں ایسے پیکٹس گردش میں ہیں جنہیں کھانے سے صحت سے متعلق شکایات، جیسے چکر آنا، ہو سکتی ہیں، برائے مہربانی انہیں ہرگز استعمال نہ کریں۔
ڈچ پولیس کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے ٹوینٹے (Twente) سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے پولیس اسٹیشن میں یہ ٹافیاں اس وقت جمع کروائیں جب ان کےچھوٹے بچے انہیں کھانے کے بعد بیمار ہو گئے پولیس نے ٹافیوں کا فارنزک تجزیہ کروایا، جس میں تصدیق ہوئی کہ ان میں بھنگ ملائی گئی تھی۔
سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی
بعد ازاں ہیریبو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر مکمل تحقیقات میں مصروف ہیں۔