نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ فوجی تصاد میں بھارت کے 3 نہیں 4 رافیل طیارے گرئے،وقت نے ثابت کیا کہ جو ہم کہہ رہے تھے سچ تھا اور بھارت نے جو کہا جھوٹ تھا، پاکستان کی سفارتی کامیابی کو پوری دنیا نے سراہا۔
اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم نے پلوامہ واقعے کے وقت کہا تھا اگر ہمارے پاس رافیل ہوتے تو پتہ نہیں میں کیا کر دیتا، رافیل تو تھے 4 گروا بھی لیے، تصدیق ہوئی ہے کہ بھارت کے 6 لڑاکا طیارے گرے، 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرے۔
چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری: وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی بھارتی بالادستی کا تاثر بھی ختم ہو گیا، وقت نے ثابت کیا کہ جو ہم کہہ رہے تھے سچ تھا اور بھارت نے جو کہا جھوٹ تھا، پاکستان کی سفارتی کامیابی کو پوری دنیا نے سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے میں بالادستی کا دعویٰ زمین بوس ہو چکا ہے، اور اب دہلی میں سیاسی حلقوں میں ماتم کی کیفیت ہے، جہاں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے، اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے، اور یہی اتحاد دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے۔
لاہور : عید الاضحیٰ پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری