نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ملے گی۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی کے لیے ہم نے کثیر الجہتی کے ذریعے عالمی امن کا فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل موضوع چنا ہے۔ اس میں ہم اپنا پرامن کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان یکم جنوری 2025 سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھا رہا ہے-
بھارتی میڈیا بھرپور طریقے سے فیک نیوز کا سہارا لیتا ہے،عطا تارڑ
گزشتہ برس جون میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 182 نے پاکستان کو اگلے دو برس کے لیے سلامتی کونسل میں ایشیا بحرالکاہل کی دو نشستوں میں سے ایک کے لیے منتخب کیا تھاپاکستان کو یہ اعزاز آٹھویں بار حاصل ہو رہا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکن ممالک کو ویٹو پاور حاصل ہےتاہم غیر مستقل رکن کی بھی اپنی ایک حیثیت ہوتی ہے کیوں کہ کونسل میں اتفاق رائے سے کام کیا جاتا ہے،پاکستان اپنی غیر مستقل رکنیت سے غزہ، افغانستان، شام، اور لبنان کی موجودہ صورت حال میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا