کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب ایک ٹینکر ڈرائیور نے ٹریفک ناکے پر رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے دوران پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق، ٹینکر ڈرائیور نے ناکے پر رکنے سے انکار کیا اور چیکنگ کے دوران ایک اہلکار کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ اہلکار کی جانب سے شور مچانے پر قریب موجود پولیس موبائل نے فوری کارروائی کی، جس پر ڈرائیور کے ساتھ موجود مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اہلکار رزاق، یعقوب اور اویس زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نیا اسکینڈل
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس کی جانب سے سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر ایڈوائزری جاری
چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے فروغ میں معاونت جاری رکھنے کا خواہاں








