تںخواہوں میں اضافہ،ٹیکسز کم ،عوام کو ریلیف دیا جائے، صدر مرکزی مسلم لیگ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، بجٹ عوام دوست ہونا چاہئے،حکومتی اراکین اپنے شاہ خرچیاں کم کریں،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، کسانوں، چھوٹے تاجروں اور متوسط طبقے کو ریلیف دیا جائے ،اگر یہ بجٹ بھی ماضی کی طرح عوام دشمن ہوا تو مرکزی مسلم لیگ خاموش رہنے کی بجائے عوامی جذبات کی ترجمانی کرے گی،

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت ایسا بجٹ پیش کرے جو صرف اعداد و شمار کی مشق نہ ہو بلکہ عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائے،گر بجٹ پھر سے مراعات یافتہ طبقے کے لیے بنایا گیا اور غریب، مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کو نظرانداز کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،حکومت کو چاہئے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں مہنگائی کے تناسب سے کم از کم 30 فیصد اضافہ کرے،بجلی، گیس اور پیٹرول پر سبسڈی دی جائے اور یوٹیلیٹی بلز کم کیے جائیں،اشیائے خوردونوش پر ٹیکس کم کیے جائیں تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے،تعلیم و صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، خاص طور پر سرکاری اسپتالوں اور اسکولوں کی حالت بہتر بنائی جائے،کسانوں کے لیے آسان قرضے، سبسڈی اور زرعی مصنوعات کی مناسب قیمتیں یقینی بنائی جائیں،چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے ٹیکس میں نرمی اور کاروبار دوست پالیسیوں کا اعلان کیا جائے تاکہ بے روزگاری کم ہو، آئی ایم ایف کی بجائے عوام کی ترجیحات کو اہمیت دی جائے،

خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ بجٹ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے،اگر حکومت نے عوامی توقعات کے برخلاف اقدامات کیے تو مرکزی مسلم لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، مرکزی مسلم لیگ ہر ایسے بجٹ کی مخالفت کرے گی جو عوام دشمن ہو اور صرف چند سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرے ،حکومت کو اگر واقعی عوام کی فکر ہے تو اسے اپنی پالیسیاں عوامی مفاد کے مطابق بنانی ہوں گی،

Shares: