مکہ مکرمہ: سعودی وزارت شماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا۔

15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا،حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

آج دس ذو الحجہ (عید الاضحیٰ) کو صبح سویرے ہی مسجد حرام کے اطراف اللہ کے مہمانوں سے بھر گئے حجاج کرام ایمان اور روحانیت سے لبریز ماحول میں طوافِ افاضہ (طوافِ زیارت) ادا کر رہے ہیں، اس دوران اُنہیں مکمل اطمینان، حفاظت اور شان دار خدمات کا ماحول میسر رہا۔

روسی صدر کی ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازع کو حل کرنے میں مدد کی پیشکش

اس سے قبل آج جمعے کے روز نماز فجر کے بعد حجاج کرام کے قافلے مزدلفہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہوئےمنیٰ پہنچ کر حجاج کرام نے بڑے جمرہ (الجمرۃ العقبہ) کو سات کنکریاں ماریں اس سے قبل جمعرات کے روز حجاج نے عرفات کے میدان میں رُکنِ اعظم ادا کیا اور پھر رات مزدلفہ میں گزاری، اللہ کے ان مہمانوں کی نقل و حرکت مشاعر مقدسہ کے درمیان مکمل نظم و ترتیب کے ساتھ انجام پاتی رہی۔

عیدالاضحیٰ پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی کمی اعلان

رکنِ اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی جمعرات کے روز مکمل ہوئی، جس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوئے، جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کر کے ادا کی گئیں،حج خطبہ میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی: “اے اللہ! فلسطینیوں کو امن عطا فرما اور دشمنوں پر انہیں غالب کر دے،فجر کے بعد حجاج منٰی روانہ ہوئے، جہاں رمیٔ جمرات (کنکریاں مارنا)، قربانی اور احرام کھولنے کے مناسک ادا کیے گئے۔

بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی بچی کے ساتھ گینگ ریپ میں سہولت کار بن گئی

Shares: