وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے الگ الگ رابطے کیے۔
وزیراعظم نے ان رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چوہدری سالک حسین سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے لیے بھی عید کی مبارکباد بھجوائی اور ان کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔
شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ ٹیلیفونک رابطوں کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیاسی قائدین نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فریڈم فلوٹیلا کا جہاز فلسطینی پانیوں کے قریب، گریٹا تھن برگ سمیت 12 افراد سوار
فریڈم فلوٹیلا کا جہاز فلسطینی پانیوں کے قریب، گریٹا تھن برگ سمیت 12 افراد سوار
پاکستان کے ساحلی علاقوں میں معمولی نوعیت کے زلزلے
پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، تعلیم کے لیے 110 ارب روپے مختص
اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرلیں،ایران کا دعویٰ








