پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیر کے روز سات بین الاقوامی کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا جن میں ثنا میر کا نام بھی شامل ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے ایم ایس دھونی، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری، انگلینڈ کی سارہ ٹیلر، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ شامل ہیں۔
ثنا میر نے 2005 میں بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا اور 226 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ ان نو خواتین کرکٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں 1000 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 100 وکٹیں بھی حاصل کیں۔انہوں نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں پاکستان ویمن ٹیم کو گولڈ میڈل دلوانے میں مرکزی کردار ادا کیا، جب کہ 2018 میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر 1 بولر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
ثنا میر کی قیادت میں پاکستانی خواتین ٹیم نے دو ورلڈ کپ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی۔ ان کی کرکٹ میں شاندار خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ان کا کرکٹ کی دنیا میں یہ اعزاز پاکستانی خواتین کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے مترادف ہے۔
گرمی کی شدید لہر، پنجاب میں معمول سے درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان
وفاقی بجٹ 26-2025 آج شام پیش ہوگا ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب
وفاقی بجٹ 26-2025 آج شام پیش ہوگا ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب
معروف برطانوی ناول نگار فریڈرک فورسائت 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے