بھارت کے شہر ممبئی میں محکمہ انکم ٹیکس نے ایک ایسے شخص کے خلاف کارروائی کی ہے جسے "دنیا کا امیر ترین بھکاری” قرار دیا جا رہا ہے۔ اس شخص کا نام بھارت جین بتایا گیا ہے جو پیشے کے اعتبار سے بھکاری ہے لیکن اس کی دولت اور جائیداد جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت جین انجینئرنگ گریجویٹ ہے اور اس نے اپنی بھکاریوں کی سلطنت منظم کرنے کے لیے آئی آئی ایم کولکتہ سے تعلیم حاصل کی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ہر ماہ سات کروڑ روپے کی ٹیکس فری آمدنی حاصل کرتا ہے۔
بھارت جین کے پاس ممبئی میں 8 قیمتی فلیٹس، 8 ولاز اور 2 نجی بنگلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 4 بیویوں اور ایک ہوٹل کا بھی مالک ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت جین نے 18 ہزار بھکاریوں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے، جن کی روزانہ کی کمائی کا 20 فیصد حصہ وہ وصول کرتا ہے، اس کے بدلے میں وہ انہیں دھاروی میں رہائش اور روزانہ تین وقت کا کھانا فراہم کرتا ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس نے کارروائی کے دوران اس کے گھروں پر چھاپے مارے جہاں سے 460 کروڑ روپے نقدی برآمد ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھارت جین بین الاقوامی سطح پر بھی فعال ہو چکا ہے اور اس نے ملیشیا اور انڈونیشیا میں بھی بھکاریوں کے نیٹ ورک قائم کر رکھے ہیں۔
امریکا، چین تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جدہ سے پہلی حج پرواز 146 عازمین کو لے کر کراچی پہنچ گئی
برطانیہ میں فیملی ویزوں کے لیے آمدنی کی شرط میں نرمی کی سفارش
پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع