کشمیر کونسل یورپی یونین (ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات اور حملے کی دھمکی کو عالمی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔
برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی رضا سید نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی حالیہ گفتگو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر ممکنہ حملے کی دھمکیاں تشویشناک ہیں اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
علی رضا سید نے واضح کیا کہ اصل مسئلہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنے کی بھارتی روش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد اور پرانے بیانیے کا تسلسل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام پر ظلم و جبر، ریاستی دہشت گردی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر محض پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تنازع نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دے اور اپنے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کرے۔
ایس ای سی پی کی نئی تاریخ, 3,609 نئی کمپنیاں رجسٹر
سوشل میڈیا آمدنی پر ٹیکس لازم، یوٹیوبرز اور آن لائن کمائی کرنے والےشامل
خواجہ آصف کی اپنی حکومت پر تنقید، اضافہ ’مالی فحاشی‘ قرار
ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، 11 ماہ میں 34.9 ارب ڈالر پاکستان منتقل
ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، 11 ماہ میں 34.9 ارب ڈالر پاکستان منتقل