اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کو بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام کرنے سے روک دیا، جسٹس سرفراز ڈوگر اور محمد آصف نےحکمنامہ جاری کر دیا، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی،بحریہ ٹاؤن کے وکیل پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک تھے
حکمنامہ میں عدالت نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بحریہ ٹاؤن نہ فریق نہ ملزم نا اشتہاری ہے، بحریہ ٹاؤن کے خلاف کوئی غیر قانونی تادیبی کاروائی نہ کی جائے
بحریہ ٹاؤن کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا،نیب نے آج 12 جون کو بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا،جس کے بعدا جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،بحریہ ٹاؤن نے موقف لیا ہے کہ ” 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نا وہ فریق ہے نا ملزم نا ہی اشتہاری ہے اس کے باوجود نیب نے اس کی پراپرٹیز ضبط کر لیں