حکومت نے صارفین کے لیے نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران ملک بھر میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔
بجٹ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گیس کی قلت کے باوجود حکومت نے آئندہ مالی سال میں ایک لاکھ 15 ہزار 530 گھریلو صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ 550 کمرشل اور 350 صنعتی کنکشنز بھی دیے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ 85 ہزار 740 نئے کنکشن دیے جائیں گے جبکہ پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے لیے 30 ہزار 530 کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ گیس کی فراہمی بہتر بنانے اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے ترتیب دیا گیا ہے۔
بھارتی طیارہ حادثہ؛ 38 سالہ برطانوی شہری رمیش معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
سیالکوٹ: رانا جاوید اقبال کے چچا کی وفات، دعائے مغفرت کا اہتمام