بھارتی طیارے کے ہولناک حادثے میں ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ پولیس کمشنر احمد آباد نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ حادثے میں ایک شخص کو زندہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ان کا پچھلا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا، درحقیقت ایک شخص زندہ ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے، جب کہ ڈاکٹرز مسلسل اس کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔40 سالہ وِشوَش کمار رمیش، جو برطانوی شہریت رکھتے ہیں، اس افسوسناک حادثے کے واحد زندہ بچ جانے والے فرد ہیں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں احمد آباد کے سول اسپتال آسروا میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کے سینے، آنکھوں اور پاؤں پر چوٹوں کا علاج جاری ہے۔
وِشوَش رمیش اپنے بھائی اجے کمار رمیش کے ہمراہ برطانیہ واپس جا رہے تھے اور بھارت میں اپنے خاندان سے ملنے آئے تھے۔حادثے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِشوَش رمیش نے بتایا کہ "سب کچھ اچانک ہوا، پرواز کے 30 سیکنڈ بعد ہی طیارہ گر گیا۔ میرے ساتھ میرا بھائی بھی تھا۔ چاروں طرف لاشیں ہی لاشیں تھیں۔”
سیالکوٹ: رانا جاوید اقبال کے چچا کی وفات، دعائے مغفرت کا اہتمام








