پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اظہر محمود کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ وہ اپریل 2024 میں دو سالہ معاہدے کے تحت پی سی بی سے منسلک ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اظہر محمود اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ میں بطور اسسٹنٹ کوچ شامل تھے۔ تاہم، مائیک ہیسن کے وائٹ بال کوچ مقرر ہونے کے بعد اظہر محمود بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ٹیم کے ہمراہ نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ اظہر محمود کا معاہدہ ابھی جاری ہے، اس لیے انہیں بورڈ کی جانب سے ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ کی نئی ذمہ داری دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اظہر محمود کے موجودہ کنٹریکٹ کے دوران پاکستان کو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے، جس کے پیش نظر ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ متوقع ہے۔
خضدار میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) کے رہنما سردارزادہ میر کامران جتک جاں بحق
اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
احمد آباد طیارہ حادثہ: ایک بلیک باکس مل گیا، تحقیقات کا آغاز
سندھ حکومت کا 26-2025 کا ترقیاتی بجٹ تیار، 1018 ارب روپے مختص