معروف تجزیہ کار ندیم فاروق پراچہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اندر اسرائیلی ایجنٹس موجود ہیں، جو اسرائیل کو ایران کے اعلیٰ فوجی رہنماؤں کی لوکیشن سے متعلق معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
ندیم فاروق پراچہ نے کہا کہ ایران ان حملوں کے بعد شدید صدمے کی حالت میں ہے اور یہ دیکھنا مشکل ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت ان حالات میں کیسے برقرار رہ سکے گی، خاص طور پر جب اطلاعات کے مطابق مزید حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ چند سال قبل ایران نے اپنی مسلح افواج اور حکومت میں موساد کے ایجنٹس کی تلاش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ خود اس کمیٹی کا چیئرمین ہی موساد کا ایجنٹ تھا۔
واضح رہے کہ ندیم فاروق پراچہ کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے اور عالمی سطح پر ایران کی سیکیورٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے
سندھ بجٹ 2025-26، کراچی کے ساتھ ایک بار پھر سوتیلا سلوک ہوا: احمد ندیم اعوان
ڈیرہ غازی خان: ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، بہاولپور کے رہائشی 3 جاں بحق، 2 شدید زخمی
اسرائیل خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، عالمی برادری مداخلت کرے،ترک صدر
وفاقی بجٹ پر تحفظات، ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کا متحدہ احتجاج