ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے خدشے نے اسرائیل بھر میں خوف کی لہر دوڑا دی ہے، جس کے باعث شہریوں نے خوراک، پانی اور دیگر ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں شہری بڑی تعداد میں سپر مارکیٹس کا رخ کر رہے ہیں، جہاں خوف و ہراس کے عالم میں خوراک، خشک راشن، پینے کے پانی اور طبی اشیاء خریدی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال کے نتیجے میں کئی اسٹورز کے شیلف مکمل طور پر خالی ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ جلدی میں سامان سمیٹ رہے ہیں اور بعض مقامات پر ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے امکانات کے پیشِ نظر اسرائیلی عوام ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کی عسکری اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایرانی فوج میں موساد کے ایجنٹس موجود ہیں: نبیل فاروق پراچہ کا انکشاف

سندھ بجٹ 2025-26، کراچی کے ساتھ ایک بار پھر سوتیلا سلوک ہوا: احمد ندیم اعوان

ڈیرہ غازی خان: ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، بہاولپور کے رہائشی 3 جاں بحق، 2 شدید زخمی

وفاقی بجٹ پر تحفظات، ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کا متحدہ احتجاج

اسرائیل خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، عالمی برادری مداخلت کرے،ترک صدر

اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے

Shares: