وزارت خارجہ کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں اس وقت تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، جن کی حفاظت اور وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے سفارتی مشنز متحرک ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد ایران میں مقیم پاکستانی زائرین کی سلامتی کے پیش نظر وزارت خارجہ نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور ان کی واپسی کے تمام تر انتظامات کو آسان بنایا جائے گا۔حکام نے مزید بتایا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، جبکہ بہت سے زائرین سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے، جس سے ان کی مکمل معلومات حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔
وزارت خارجہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ قریبی پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے سے فوری رابطہ کریں تاکہ انہیں بروقت معاونت فراہم کی جا سکے۔
ایران کی جوابی کاروائی،اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیئے
ایران پر حملوں کے بعد اسرائیلی شہریوں میں خوف، سپر مارکیٹس پر ہجوم، اسٹورز خالی
ایرانی فوج میں موساد کے ایجنٹس موجود ہیں: نبیل فاروق پراچہ کا انکشاف
سندھ بجٹ 2025-26، کراچی کے ساتھ ایک بار پھر سوتیلا سلوک ہوا: احمد ندیم اعوان