کراچی میں بھی بادل برسنے لگے اور شہر میں مغربی ہواؤں نے اثر دکھانا شروع کر دیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے گرمی کی شدت کم کر دی، سہراب گوٹھ، گلشن معمار اور سرجانی میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ گلشن اقبال اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران آسمان جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا۔

مزید برآں، محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کے روز کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا، جس میں پیر کو کچھ مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کی شدت ہلکی سے متوسط ہو سکتی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق پاکستان کا وائرل بیان جعلی ، سفارتی ذرائع کی تردید

سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی نافذ

اسرائیل نے امریکا سے مدد مانگ لی، ٹرمپ انتظامیہ کا غیر واضح مؤقف

ایران کے اسرائیل پر پھر بیلسٹک میزائل حملے، تہران و مشہد پر اسرائیلی بمباری

Shares: