تہران میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب حسن محقق اور افسر محسن باقری شہید ہو گئے۔
ایرانی خبررساں ادارے ’ایران پریس‘ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست نے ایک بار پھر ایران کے خلاف اپنی جارحانہ اور دشمنانہ کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری بھی متاثر ہوئے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق شہادت پانے والوں میں انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی، نائب حسن محقق اور افسر محسن باقری شامل ہیں۔آئی آر جی سی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائیہ کی جانب سے ’آپریشن وعدہ صادق تھری‘ کے تحت اسرائیلی انٹیلی جنس مراکز کو جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ جب تک اسرائیلی ریاست کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، اس کے اہم اور حساس مراکز کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ حملے جاری رہیں گے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد جنگ بندی ہو جائے گی،ٹرمپ کا دعویٰ
تل ابیب میں غزہ اور ایران پر حملوں کے خلاف احتجاج، 3 مظاہرین گرفتار
ایران اسرائیل جنگ: دو روز میں 6 ہزار پروازیں منسوخ، فضائی نظام درہم برہم
کراچی اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے