ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث دنیا بھر میں گزشتہ دو دن کے دوران 6 ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جنگ کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ائیرپورٹ اسرائیل کا تل ابیب ائیرپورٹ ہے، جبکہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور اردن کا امان کوئین ائیرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران، بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود گزشتہ دو روز سے مکمل طور پر بند ہیں، جبکہ اردن، لبنان اور شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر رہی ہیں۔

تل ابیب ائیرپورٹ سے روزانہ 44 ممالک کے لیے 100 ائیرپورٹس کی پروازیں چلتی ہیں، جبکہ امان کوئین عالیہ ائیرپورٹ سے روزانہ 40 ملکوں کے لیے 81 مقامات پر پروازیں جاتی ہیں۔دمشق ائیرپورٹ سے 13 ممالک کے 20 مقامات، بغداد ایئرپورٹ سے 18 ممالک کے 32 ائیرپورٹس، تہران ائیرپورٹ سے 23 ممالک کے 51 ائیرپورٹس اور بیروت ائیرپورٹ سے 26 ممالک کے لیے 49 ائیرپورٹس پر سروس فراہم کی جاتی ہے۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق ان تمام ائیرپورٹس سے روزانہ تقریباً 3 ہزار پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں، جبکہ متعدد دیگر پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

کراچی اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے

برطانوی اور ترک صدور کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر اظہارِ تشویش

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق پاکستان کا وائرل بیان جعلی ، سفارتی ذرائع کی تردید

Shares: