پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے، خالد مسعود سندھو

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری سے قبل عوام پر پٹرول بم گرا کر حکومت نے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر دیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر عام آدمی کی زندگی پر پڑے گا، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے اور عوام کو ریلیف دے،

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھیں گے بلکہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں گی، جس سے غریب اور متوسط طبقہ مزید پس جائے گا، پاکستان کا محنت کش طبقہ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے بلوں سے پریشان ہے۔ ایسے حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی المیے سے کم نہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں اور عام شہریوں کو ریلیف دیا جائے،حکومتی فیصلے سے لگتا ہے کہ ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو عوام کی تکلیف کا ذرہ برابر بھی احساس نہیں ،سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال، وزیروں مشیروں کے بیرونی دورے، سرکاری دعوتوں کے سلسلے بند ہونے چاہئے،

Shares: