ایران کے پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے جدید خودکش ڈرون ’شہید-107‘ کی باقاعدہ رونمائی کر دی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ جدید بغیر پائلٹ فضائی گاڑی دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے خودکش کارروائیوں میں استعمال کی جاتی ہے۔’شہید-107‘ میں پسٹن انجن نصب ہے، جو اسے 1500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک پرواز کی صلاحیت دیتا ہے۔

حالیہ تصاویر میں یہ ڈرون اسرائیلی ایرو 3 فضائی دفاعی نظام کے قریب پرواز کرتے دیکھا گیا، جس سے اس کی اسرائیلی دفاعی حصار میں داخل ہونے کی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق، اگر ’شہید-107‘ کے ڈرونز کا جھرمٹ استعمال کیا جائے تو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

ایران کا ’وعدہ صادق 3‘ جاری، اسرائیلی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش

بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، وزیراعظم

Shares: