امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ موجودہ کشیدہ حالات کے باعث امریکی شہری فوری طور پر ایران چھوڑ دیں اور کسی بھی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہریوں کو چاہیے کہ وہ محفوظ طریقے سے ملک سے روانہ ہو جائیں۔
حکام نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگر کچھ امریکی شہری سیکیورٹی یا دیگر وجوہات کی بنا پر فوری طور پر ایران چھوڑنے کے قابل نہیں تو وہ قریبی محفوظ مقامات پر شیلٹر میں رہنے کی تیاری کریں اور صورتحال معمول پر آنے تک خود کو خطرے سے دور رکھیں۔
واضح رہے کہ یہ ہدایات ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اسرائیل اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے،ترک صدر اردوان
عراق میں پھنسے 268 پاکستانیوں کی واپسی مکمل، باقی زائرین کیلئے اقدامات جاری
کمشنر کراچی نے حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی
نیتن یاہو نے آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا
اسحٰق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار