اسرائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جمعرات کے روز تہران کے لیے ایسے "سرپرائزز” رکھے گئے ہیں جو لبنان میں ہونے والی مبینہ پیجر سازش کو بھی معمولی واقعہ بنا دیں گے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق، یہ اقدامات ایران کی جانب سے حالیہ حملوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اٹھائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دن خطے کے لیے نہایت اہم اور فیصلہ کن ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ "اگر ایران نے اپنی حرکتیں نہ روکیں تو ہم وہ ردعمل دیں گے جو دنیا نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا۔” بیان میں مزید کہا گیا کہ "لبنان پیجر پلان ایک کھیل لگے گا جب ہمارا اصل جواب سامنے آئے گا۔”

اس صورتحال کے پیش نظر خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ بین الاقوامی برداری نے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔

Shares: