جون کے مہینے میں ملک کے بیشتر علاقے جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کراچی سمیت کئی شہروں میں سورج آگ برساتا رہا، جبکہ چند علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم میں قدرے نرمی پیدا کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ شہر بھر میں شدید گرمی اور حبس کی صورتحال برقرار ہے۔ملک میں سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد اور موئن جو دڑو میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا۔آج کے روز سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ادھر اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور بٹگرام میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں بھی بارش کے لیے بادل تیار ہیں۔

ایران اسرائیل تنازع: پاکستان سے روس جانے والی پہلی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ

ایسے سرپرائز دیں گے جو لبنان پیجر سازش کو معمولی بنا دیں گے،اسرائیل کی ایران کو دھمکی

Shares: