ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اسرائیلی شہری ذاتی یاٹس کے ذریعے اسرائیل چھوڑ کر دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔
ترک اخبار کے مطابق اسرائیل پر ایرانی حملوں کے فوری بعد درجنوں افراد نے ذاتی کشتیوں اور یاٹس کے ذریعے ملک چھوڑنا شروع کر دیا، یہ افراد اسرائیلی بندرگاہوں سے یاٹس پر سوار ہو کر یونان اور قبرص جیسے قریبی ملکوں کی طرف روانہ ہوئے۔
ترک میڈیا کے مطابق یاٹس پر سوار ہونے والے یہ افراد عموماً وہ ہیں جو پرتعیش زندگی گزارنے کے عادی ہیں اور جنہیں کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں سب سے پہلے تحفظ درکار ہوتا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے متعدد امیر شہری اور کاروباری افراد نے ممکنہ جنگ کی صورت میں پہلے سے ہی متبادل ٹھکانے تیار کر رکھے تھے۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی فوجی اور حساس مراکز کو نشانہ بنانے کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہو چکی ہے اور عام اسرائیلی شہری خود کو غیرمحفوظ تصور کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ افراد یاٹس کے ذریعے فوری طور پر ملک سے نکلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اسرائیلی طیارے ترکیہ کی حدود میں داخل ، ترک طیاروں کی فوری جوابی پرواز
روس کی ایران اسرائیل تنازع پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش، اسرائیل کی ہچکچاہٹ برقرار
معاشرے میں بداعتمادی کا خاتمہ ضروری
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے جنگی اختیارات پاسداران انقلاب کو منتقل کر دیے
صدر مملکت کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا