برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے اسرائیل کی ایران پر بلا جواز جارحیت کو خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی اور ممکنہ خطرناک صورت حال سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان علاقائی امن و استحکام کو اولین ترجیح دیتا ہے اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
چین کے تین طیارہ بردار بحری جہاز بحرالکاہل میں سرگرم
49 لاکھ زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ
امریکی قومی سلامتی کا اہم اجلاس جاری،ایران سے متعلق حکمت عملی پر غور
ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی شہری یاٹس کے ذریعے فرار ہونے لگے
ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی شہری یاٹس کے ذریعے فرار ہونے لگے