فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں مختصر مگر معنی خیز ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی سلامتی، پاک بھارت کشیدگی اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔
دورہ امریکہ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں صدر ٹرمپ نے ان کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ملاقات میں آئی ایس آئی چیف اور ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک بھارت تنازع سے متعلق صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا، اور جنوبی ایشیا میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے مؤقف پر روشنی ڈالی۔ فریقین نے خطے میں استحکام اور تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فوجی سربراہ نے وائٹ ہاؤس میں براہ راست امریکی صدر سے ملاقات کی ہے، جو کہ پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے قبل وائٹ ہاؤس مدعو کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ پاکستان کو علاقائی استحکام کے ضامن کے طور پر دیکھتا ہے۔
ملاقات کے اختتام پر فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔ ماہرین کے مطابق، یہ دورہ نہ صرف دفاعی سفارت کاری کا اہم قدم ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو مزید تقویت دے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات قابلِ فخر موقع ہے، اور ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران دانشمندانہ کردار ادا کیا، کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کو جنگ سے گریز پر شکریہ ادا کرنے کے لیے ظہرانے میں مدعو کیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران ایران اور اسرائیل کے حالیہ تنازع پر بھی گفتگو ہوئی، اور اس ضمن میں پاکستان کا ایران کے ساتھ گہرا تعلق زیرِ بحث آیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی اس حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی اس ملاقات کو ایک بڑی سفارتی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ادھر وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جنرل عاصم نے پاک-بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستان کی جانب سے مؤثر کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان سے متعلق امریکی جاسوسی کا دعویٰ جھوٹا قرار
اسرائیل کا ایران کے مغرب میں بمباری کا نیا سلسلہ، تہران کے قریب میزائل مرکز تباہ
لیبیا کشتی حادثہ 2025: ایف آئی اے نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا
پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ
اربوں کی ٹیکس چوری: ایف بی آر نے متعدد شوگر ملز کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کر دیں
پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ