لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتال میں عام مریض کی طرح علاج کروانا بہت اچھا لگا، خود پرچی بنوا کر میو اسپتال میں علاج کروایا-

کلینک آن ویل فیز ٹو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ ہر غریب کے گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، اپنی طاقت اور اختیار کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا ہے شہباز شریف صاحب کے جانے کے بعد چار سال پنجاب کے عوام رل گئے، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا،بڑے دعوے ہوئے مگر ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز شریف اور نواز شریف کے دور حکو مت میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نہ صرف کینسر بلکہ ہیپاٹائٹس، امراض کلب، میڈیسن اور انسولین کی دو، دو ماہ کے لیے ڈوز گھروں کو پہنچا رہے ہیں لوگوں کو کام چھوڑ کر، نوکری سے چھٹی لے کر علاج اور ادویات کے لیے لائنوں میں لگنا پڑتا تھا 911 کلینک آن ویل آج پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے یہ حقیقی انقلاب ہے، عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں تک رسائی کا انقلاب ہے ادویات لے کر لوگوں کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں، کلینک آن ویل فیز ٹو کے بروقت آغاز پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، سیکریٹری صحت نادیہ ثاقب اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔

او آئی سی نے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

مریم نواز نے کہا کہ چند ماہ پہلے 245 گاڑیوں سے شروع ہونے والے کلینک آن ویل پراجیکٹ کا شاندار عوامی فیڈ بیک آرہا ہے کلینک آن ویل پر ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور عملہ دیہات میں پہنچ کر فیلڈ اسپتال کی صورت میں کام کر رہے ہیں کلینک آن ویل پر زچہ بچہ کا علاج اور چھوٹے میڈیکل پروسیجر کی سہولت بھی موجود ہے کلینک آن ویل کے پہلے فیز میں گاڑی میں اے سی نہ ہونے پر دوسرے مرحلے کے لیے شاندار اے سی گاڑیاں خریدیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کلینک آن ویل پراجیکٹ کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کا مفت اور فوری علاج کیا گیا کلینک آن ویل میں بلڈ پریشر، اسکریننگ اور دیگر امراض کے علاج کی سہولت موجود ہے جنوبی پنجاب میں غذائی قلت کا شکار بچوں کا کلینک آن ویل کے ذریعے فوری علاج کیا جائے گا، کلینک آن ویل گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کے لیے ٹریک بھی کیا جائے گا فیلڈ اسٹاف اور کلینک آن ویل کے ذریعے روزانہ 45ہزار لوگوں کا مفت علاج ہو رہا ہے ریاست نے خدمت کا امتحان پاس کرلیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس

مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات مل رہی ہیں وار نئے بجٹ میں 100ارب روپے دے رہے ہیں، ہر مریض کو اچھی سے اچھی اور مہنگی سے مہنگی ادویات مفت ملیں گی، 100 فیصد بہتری کا دعویٰ نہیں لیکن اسپتالوں میں جاکر ہر مریض سے خود فیڈ بیک لیتی ہوں پنجاب کے اسپتال میں مریضوں سے درخواست کرتی ہوں کہ باہر سے میڈیسن اور ٹیسٹ نہیں کرانے،مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں عام مریض کی طرح علاج کروانا بہت اچھا لگا، خود پرچی بنوا کر میو اسپتال میں علاج کروایا، ایم آر آئی اسکین ہوئی اور انجیکشن لگے مجھے خوشی ہے کہ میو اسپتال میں بہترین اور شاندار آرتھوپیڈک سرجن موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہربنس پورہ میں کھڑے فیلڈ اسپتال کا اچانک معائنہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔ فیلڈ اسپتال میں موجود مریضوں نے علاج پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، فیلڈ اسپتال میں زچہ و بچہ، حفاظتی ٹیکے، فیملی پلاننگ، ملیریا، ذیابیطس، جلدی امراض اور بچوں کے امراض کی بہترین سہولت موجود ہے۔

شیری رحمان کی ایوانِ صدر میں صدر مملکت سے اہم ملاقات

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی اپنی فارمیسیاں چلا رہے ہیں اسپتال کے اسٹور میں میڈیسن کے کاٹن پڑے تھے اور مریضوں کو دوائیاں نہیں مل رہی تھی لیکن اب پورے پنجاب کے ہر اسپتال میں مفت ادویات کے لیے اعلان کیا جاتا ہے، کوئی ڈاکٹر باہر سے ادویات نہیں منگوا سکتا نئے سال 2025-26 میں صحت کی سہولتوں کا جال بچھا رہے ہیں لاہور میں بننے والے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ہر مہلک مرض کا علاج ہوگا اس کے علاوہ 100 بیڈ کا چلڈرن اسپتال، بلڈ ڈیزیز، بون میرو، آرتھو پیڈک اور دیگر اسپتال بن رہے ہیں حقیقی خدمت کر رہے ہیں اور سیالکوٹ کے بائی الیکشن میں عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

Shares: