مشرق وسطیٰ میں جنگ کے شدت اختیار کرنے کے خدشات کے باعث اسرائیل میں موجود امریکی سفارتی عملے کو غیر معینہ مدت کے لیے زیر زمین پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ امریکی شہریوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے سب سے بڑے فوجی اڈے تک رسائی کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر محدود کر دیا ہے، جب کہ امریکی افواج کی نقل و حرکت پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید یہ کہ امریکی صدر کی قیادت میں آج آپریشن روم میں اس معاملے پر تیسرا اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور امریکی مفادات کے تحفظ سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

ملک بھر میں مسلسل چوتھے دن سونے کی قیمت میں کمی

پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 8 اداروں نے دلچسپی ظاہر کر دی

ایران اسرائیل جنگ: برطانیہ کی شمولیت پر لبرل ڈیموکریٹس نے بڑا مطالبہ کر دیا

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

Shares: