امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں مقیم امریکی شہریوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا کی اولین ترجیح اپنے شہریوں کا تحفظ ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں مقیم اوورسیز امریکیوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انہیں متعلقہ ممالک میں قائم امریکی سفارت خانوں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے آئندہ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے۔ٹیمی بروس نے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ اپنے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت کر سکیں گے۔
وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اسجد محمود پر حملے کی مذمت
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 44 فلسطینی شہید
چیئرمین واپڈا سجاد غنی عہدے سے مستعفی ، وجوہات ذاتی قرار
ہری پور میں سوشل میڈیا انفلوئنسر سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر تصادم، دو زخمی، آٹھ گرفتار