امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے ایران پر حملے روکنے کی درخواست کرنا اس وقت "بہت مشکل” ہے، کیونکہ ایران چند مہینوں میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب ہے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب کوئی فریق جیت رہا ہو اور دوسرا ہار رہا ہو، تو ایسی صورت میں فریقین کو روکنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران سے بات چیت کر رہا ہے، لیکن دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔اسرائیل درست سمت میں جا رہا ہے جبکہ ایران کی صورتحال بہتر نہیں”، اور اس وقت اسرائیل کو پیچھے ہٹنے پر قائل کرنا ایک چیلنج ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ میں یورپ زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ آج جنیوا میں برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے اعلیٰ سفارتکاروں نے ایرانی حکام سے ملاقات کی تھی۔

پاکستان کی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش

اسرائیلی فضائی حملے جاری، شمالی ایران میں 5.1 شدت کا زلزلہ

امریکی شہریوں کی عالمی سطح پر مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، ٹیمی بروس

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اسجد محمود پر حملے کی مذمت

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 44 فلسطینی شہیدوق213

Shares: