آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اطمینان بخش صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ذخائر عوامی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

اوگرا کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کم از کم 20 دن کا لازمی ذخیرہ برقرار رکھیں تاکہ کسی ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ قومی توانائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور عوام کو ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوگا۔

ایئر انڈیا کے خلاف کارروائی ، سینئر افسران کو معطل کر دیا گیا

خامنہ ای نے جانشینوں کے لیے تین سینئر علما نامزد کر دیے،امریکی اخبار

ایئر انڈیا کو شوکاز نوٹس، پرواز کے اوقات کی حد سے تجاوز پر کارروائی

Shares: