میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)تھانہ میرپور ماتھیلو پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر کی گئی، جس کے تحت ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او بدرالدین برڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے نزد برف کارخانہ میرپور ماتھیلو پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سردار عرف سردارو عرف محمد خان ولد جاڑو مشوری سکنہ گاؤں کمال مشوری کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ میرپور ماتھیلو، داد لغاری اور خانپور مہر میں سال 2011 کے پانچ مقدمات درج ہیں جن میں اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:
* کرائم نمبر 19/2011، دفعات 324، 353، 399، 402 ت پ (تھانہ میرپور ماتھیلو)
* کرائم نمبر 63/2011، دفعات 324، 353، 34 ت پ (تھانہ میرپور ماتھیلو)
* کرائم نمبر 71/2011، دفعات 324، 353، 399، 402 ت پ (تھانہ میرپور ماتھیلو)
* کرائم نمبر 09/2011، دفعات 396، 34 ت پ (تھانہ داد لغاری)
* کرائم نمبر 10/2011، دفعہ 394 ت پ (تھانہ خانپور مہر)
ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے پولیس پارٹی کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کو ہر صورت گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔