بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے میں کشیدگی میں فوری کمی کی اپیل کی ہے۔

اتوار کو امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات کی ہے، ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی،بات چیت کے دوران حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، ہم نے ایک بار پھر فوری کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا راستہ قرار دیا اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

https://x.com/narendramodi/status/1936721293682131386

واضح رہے کہ اتوار کی صبح ا مر یکہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا،اس کے علاوہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔

Shares: