ایران پر امریکی حملے کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، امریکی سینیٹر ٹم کین نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹم کین نے کہا کہ ایران پر حملوں سے قبل کانگریس سے منظوری نہیں لی گئی، جو کہ امریکی آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جنگ میں جانے سے قبل امریکی صدر پر لازم ہے کہ وہ سینیٹ کو اعتماد میں لے اور مکمل بریفنگ دے۔

ٹم کین نے واضح کیا کہ کانگریس کے ہر رکن کو اس اہم معاملے پر ووٹ دینا چاہیے تاکہ فیصلہ آئینی اور قانونی دائرے میں کیا جائے۔ ان کے مطابق صدر کی جانب سے بغیر منظوری کے جنگ چھیڑنا غیر آئینی عمل ہے۔

یاد رہے کہ ایران پر حملے کے بعد ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی اور آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا ہے کہ امریکی قیادت کو عالمی قوانین کے مطابق محاسبے کا سامنا کرنا چاہیے۔

ایران پر امریکی حملے، فرانس کا ہنگامی دفاعی اجلاس طلب

ایران میں موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو سزائے موت

ایرانی حملوں کے خوف سے شیلٹرز میں کشیدگی، اسرائیلی شہریوں میں لڑائیاں

پاک افغان وزرائے خارجہ ملاقات، سی پیک میں افغان شمولیت کا خیرمقدم

Shares: