عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران کے فردو جوہری مرکز پر امریکی حملے سے زیرزمین نقصان کا تعین فی الحال ممکن نہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں پہاڑ کے اندر موجود یورینیم افزودگی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم زیرزمین صورتحال کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا ممکن نہیں۔رافیل گروسی کے مطابق آئی اے ای اے کے معائنہ کار 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد سے ان مقامات کا دورہ نہیں کر سکے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد فردو اور دیگر حساس جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہو جائے گی، تاکہ جوہری تحفظ کے حوالے سے صورتحال کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔واضح رہے کہ فردو ایران کی سب سے محفوظ اور حساس جوہری تنصیبات میں سے ایک شمار کی جاتی ہے، جو زمین کے نیچے ایک پہاڑ میں واقع ہے۔

ملیر جیل سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 48 اب بھی مفرور

ایران پر حملے کے بعد تیل کی قیمت بڑھنے کا امکان

ایرانی میزائل حملے سے بات یام میں 80 عمارتیں تباہ، ایک شخص لاپتا

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملہ غیر آئینی ہے، منظوری نہیں لی گئی: امریکی سینیٹر

Shares: