اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں ایران کے وسطی شہر یزد میں دو فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب گارڈز کے 7 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں دو ایرانی فوجی بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے مرکز پر کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکا نے بھی ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر حملہ کیا ہے، جس کے بعد وہ بھی اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہو گیا۔ تاریخ کے سب سے بھاری روایتی بم گرانے کا فیصلہ واشنگٹن میں شام 7 بجے کیا گیا۔

حملے میں بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے اسکواڈ نے حصہ لیا، جو امریکا کی وائٹمین ایئر فورس بیس سے روانہ ہوئے اور راستے میں کئی بار فضائی ایندھن کی فراہمی کی گئی.

صدر آصف علی زرداری کا مشرق وسطیٰ میں مکالمے اور تحمل پر زور

روس، چین اور پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

روس، چین اور پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

برٹش ایئرویز کا قطر اور یو اے ای کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

Shares: