باغی ٹی وی: بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، پانچ سنچریوں کے باوجود وہ انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار ہو گئی۔

5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے لیڈز کے میدان پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت وہ پہلی ٹیم بن گئی جس نے کسی ایک ٹیسٹ میں پانچ سنچریاں بنانے کے باوجود میچ ہارا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 1929 میں آسٹریلیا کے پاس تھا، جو چار سنچریوں کے باوجود ٹیسٹ میچ ہار گئی تھی۔

بھارتی بلے باز رشبھ پنت نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں، پہلی اننگز میں 134 اور دوسری اننگز میں 118 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان شبمن گل نے 147، یشاسوی جیسوال نے 101 اور کے ایل راہول نے 137 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت نے پہلی اننگز میں تین سنچریوں کی مدد سے 471 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 465 رنز بنا کر صرف 6 رنز کی برتری دی۔

بھارت نے دوسری اننگز میں دو سنچریوں کے باوجود 364 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا، جو انگلش ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی طرف سے بین ڈکٹ نے 149 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، زک کرولی نے 65، جو روٹ نے 53 اور جیمی اسمتھ نے ناقابلِ شکست 44 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی تاریخی جیت نے بھارتی بیٹنگ کارکردگی کو گہنا دیا۔

نئی دہلی میں فلسطین حامی تنظیموں کا احتجاج، اسرائیلی مظالم اور مودی حکومت پر شدید تنقید

ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم، غلط خبریں نشر کرنے کا الزام

وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، کامیاب سفارتی دوروں پر وفد کو خراج تحسین

Shares: