کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے دو پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عثمان طارق کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا، جس کے بعد اداکار کو بھارت میں انتہاپسندوں کی تنقید اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر، جو اس سے قبل سی پی ایل کے چار سیزن کھیل چکے ہیں، اب پہلی بار شاہ رخ خان کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ عامر نے اب تک سی پی ایل میں 39 میچز میں 51 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔دوسری جانب، نوجوان پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور 10 وکٹیں حاصل کر کے خود کو منوایا۔
تاہم، شاہ رخ خان کے اس فیصلے پر بھارت میں ہندو انتہاپسند حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی بھارتی صارفین اور کچھ سیاسی شخصیات نے پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر نہ صرف تنقید کی بلکہ شاہ رخ خان کو دھمکیاں بھی دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، اور ان کے خلاف ایک منظم آن لائن مہم بھی شروع کر دی گئی ہے، جس میں ان سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز سی پی ایل کی معروف فرنچائز ہے جو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ملکیت میں ہے، اور دنیا بھر کے اسٹار کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔
پینٹاگون کی رپورٹ سے ٹرمپ کو دھچکا، ایرانی تنصیبات کی مکمل تباہی کا دعویٰ غلط قرار
بلوچستان اسمبلی سے 896 ارب روپے کا بجٹ منظور، بڑی اسکیموں کا اعلان
گنڈاپور نےصوابدیدی فنڈز 5 کروڑ کی بجائے 50 کروڑ خرچ کر دیے،تحائف و تفریح پر 11 کروڑ خرچ
سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا
عید پر غیر حاضری: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط








