عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تسلسل کے بعد اب پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی آنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔آج مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 258 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے مقرر کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث ممکن ہوئی ہے۔
سی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم میں پاکستانیوں کی شمولیت، بھارتی انتہاپسند برہم
ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی
پینٹاگون کی رپورٹ سے ٹرمپ کو دھچکا، ایرانی تنصیبات کی مکمل تباہی کا دعویٰ غلط قرار
بلوچستان اسمبلی سے 896 ارب روپے کا بجٹ منظور، بڑی اسکیموں کا اعلان








