شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور ایران کے وزیرِ دفاع عزیز ناصر زادہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔
یہ ملاقات چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں ایس سی او کے وزارتی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی شعبے میں تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔
وزرائے دفاع نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔دونوں وزراء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا، خصوصاً دفاع، انسداد دہشت گردی، سرحدی سلامتی اور معلومات کے تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے اہم ممالک پر مشتمل ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں علاقائی سلامتی، اقتصادی ترقی، اور سیاسی تعاون پر اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اس اجلاس میں مختلف رکن ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا
افغان شہری کی چاقو سے حملے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا
مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق