ایریزونا سے ایک سنسنی خیز خبر آ رہی ہے جہاں ایک 51 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے ایک عیسائی پادری کو سولی پر چڑھا دیا اور اس کے سر پر کانٹوں کا تاج رکھ دیا۔
ملزم، ایڈم کرسٹوفر شیف، جس کے گردن پر عبرانی زبان میں ایک ٹیٹو ہے، نے خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے 10 ریاستوں میں 14 عیسائی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا یہ عمل ایک مذہبی مشن کا حصہ تھا جسے اس نے "آپریشن فرسٹ کمانڈمنٹ” کا نام دیا تھا۔ایڈم شیف کا پرانا عہد نامہ کے ساتھ گہرا جنون تھا اور وہ نئے عہد نامہ کی سخت مخالفت کرتا تھا۔ اس کے مطابق اس کی یہ کارروائیاں مذہب کی شدت پسندی کی بنیاد پر کی گئی تھیں۔یہ ملزم تب گرفتار ہوا جب وہ سڈونا جا رہا تھا تاکہ دو کیتھولک پادریوں کو سولی پر چڑھا سکے۔یہ واقعہ ایک بڑے مذہبی تشدد کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔








