اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی-
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کے لیے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، جس پر ہم تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا،اتحادی جما عتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اب ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے دن رات محنت کرنی ہے۔ میرا یقین محکم ہے کہ یہی مثالی اتحاد پاکستان کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا افواج پاکستان پوری سیاسی قیادت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا نے یکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور ملکی فتح سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
سوات سیلاب،پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی
مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی وفد نے پاکستان کا مؤقف واضح اور بھارت کے پاکستان کے حوالے سے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا نہ صرف سفارتی وفد کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی بلکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے وفد کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان کی سفارتی اور فوجی فتح پر حکومت اور افواج پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے ایرانی حکومت و برادر عوام کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کا اظہار کیا۔ جنگ کے دوران ایرانی قیادت بالخصوص صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ مکمل رابطے میں تھا اسرائیل ایران تنازع کے حل سے خطے میں امن و خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔
افواج پاکستان موجودہ دور کے جنگی تقاضوں کے مطابق ہمہ وقت تیار ہیں،فیلڈ مارشل








