سندھ کے مختلف علاقوں میں جاری مون سون بارشوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے، کئی پروازوں کو متبادل روٹس اختیار کرنے پڑ رہے ہیں تاکہ بارش کے باعث ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔
ذرائع ایوی ایشن کے مطابق کراچی سے دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی پروازوں کے لیے نئی حکمتِ عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد اور لاہور سے کراچی آنے والی پروازیں اب حیدرآباد اور نواب شاہ کے بجائے لاڑکانہ اور حب کے راستے کراچی پہنچائی جا رہی ہیں۔سکھر، نواب شاہ اور حیدرآباد کی فضائی حدود میں شدید بارش اور موسم کی خرابی کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر تین طیارے معمولی حادثات کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔فضائی حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی ایئرلائنز سے پرواز کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں۔
حویلیاں ندی میں 3 بچے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں مل گئیں
غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو پیدائشی شہریت نہیں ملے گی،امریکی سپریم کورٹ
برطانیہ ،فلسطین کے حق میں مظاہرے پر 4 افراد گرفتار
عدالت میں نیتن یاہو کی درخواست مسترد، کرپشن مقدمہ بدستور جاری رہے گا
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا آسٹریلیا کا دورہ، دفاعی و سلامتی تعاون پر اہم ملاقاتیں