خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں سیلاب کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ریسکیو آپریشن میں تاخیر اور غفلت برتنے پر پر ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کو معطل کرکے سلیم جان کو نیا ڈی سی سوات تعینات کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سوات شہزاد محبوب کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق، گریڈ 18 کے افسر سلیم جان کو نیا ڈپٹی کمشنر سوات تعینات کر دیا گیا ہے اس اقدام کو سانحہ سوات میں انتظامی ناکامی کا براہ راست ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

صوبائی حکومت نے سیلابی صورتحال میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہےصوبے میں گذشتہ روز بھی 2 اسسٹنٹ کمشنرز، ایک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو کے ضلعی انچارج کو معطل کیا گیا تھا،جن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مینگورہ (ADC) اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی (AC) شامل ہیں-

شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکہ ، 8 افراد شہید

ادھر، ریسیکو 1122 کا سوات کے قریبی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے سرچ آپریشن جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کے مطابق دریائے سوات میں ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ لاپتا 3 افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے تھے، جن میں سے 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور 55 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

مخصوص نشستوں کا کیس:سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر

Shares: