بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے سربراہ روی سنہا کو مدتِ ملازمت میں توسیع نہ ملنے کے بعد پراگ جین کو نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پراگ جین یکم جولائی سے را کے نئے سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، جبکہ موجودہ سربراہ روی سنہا کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔نئے چیف پراگ جین بھارتی پولیس سروس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل ایوی ایشن ریسرچ سینٹر (ARC) کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں بھارت کے آپریشن سندور کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والا افسر قرار دیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پراگ جین کو پاکستان میں انٹیلی جنس سپورٹ فراہم کرنے اور بعض اہم آپریشنز میں شرکت کا بھی کریڈٹ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو (IB) کے سربراہ تپن کمار کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے بعد روی سنہا کے لیے بھی توسیع کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم حکومت نے نئے چہرے کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا۔پراگ جین کی تقرری سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بھارت کی خفیہ پالیسی میں مزید جارحانہ رجحان اپنایا جا سکتا ہے، خاص طور پر علاقائی سلامتی اور پڑوسی ممالک کے تناظر میں۔
شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ، 13 جوان شہید، 14 دہشتگرد ہلاک
وزیرستان خود کش حملہ،دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین،خالد مسعود سندھو
ژوب ، پکنک منانے آئی فیملی کی دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں